پاکستان

کالعدم تحریک طالبان کےدومبینہ دہشت گردگرفتار

کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ حکام کےمطابق ملزمان کی گرفتاری،ٹیرر فنانسنگ کیس کی تفتیش کےدوران عمل میں آئی

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کےدومبینہ دہشت گرد گرفتارکرلئےگئے۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ حکام کےمطابق ملزمان کی گرفتاری،ٹیرر فنانسنگ کیس کی تفتیش کےدوران عمل میں آئی۔ گرفتارمبینہ دہشتگردوں کا تعلق کےپی کےاوربلوچستان سےہے،ملزمان پاکستان اورافغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔ ملزمان ٹیررفنانسنگ کےلیےممنوعہ کیمیکل دبئی اورتنزانیہ سےاسمگل کرواتےہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نےٹیررفنانسنگ کےلیےکروڑوں روپےکی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے،اسمگل شدہ کیمیکل ایسٹک ہائیڈرائیڈ دھماکا خیزمواد اورہیروئن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ ملزمان سال 2015 سےاسمگلنگ میں ملوث ہیں، جن کا اندورن اوربیرون ملک نیٹ ورک فعال ہے۔ ملزمان عالمی ایجنسیزکوبھی مطلوب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button