پاکستان

پی ڈی ایم کومنایا؟ وزیردفاع سوال پرآگ بگولا

پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کومنانےکیلئےہم نےآج تک ایک قدم نہیں اٹھایا

وزیردفاع پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کومنانےکیلئےہم نےآج تک ایک قدم نہیں اٹھایا، نہ منانا چاہتےہیں نہ منائیں گے۔ وزیردفاع پرویزخٹک نےاکوڑاخٹک میں جےیوآئی (س) کےسربراہ مولاناحامدالحق سےملاقات کےبعد گفتگومیں کہا کہ جھوٹےپراپیگنڈ ے کےساتھ پی ڈی ایم خود کوبچانےنکلی ہے۔ پرویزخٹک اوروفاقی وزیرعلی محمد خان نےبی آرٹی دفترکا دورہ  بھی کیا اوربس میں سفربھی کیا۔ پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ نیب میں بی آرٹی کےخلاف کوئی کیس نہیں،سب جھوٹ بول رہےہیں،کمیشن لینےکےسوال پرپرویزخٹک برہم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button