پاکستان

کرپشن بڑھنےکا ذمہ دارکون؟فواد چوہدری نےملبہ کس پرڈال دیا؟

وفاقی وزیرفواد چوہدری نےکرپشن بڑھنےکا ذمہ دارصوبائی محکموں کوقراردے دیا

وفاقی وزیرفواد چوہدری نےکرپشن بڑھنےکا ذمہ دارصوبائی محکموں کوقراردے دیا اورگورننس کی بہتری کےلیےاٹھارویں ترمیم اوراین ایف سی پرنظر ثانی کی تجویزدے دی۔ فواد چوہدری نےکہا کہ تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی دیکھیں تومسائل ہیں، سب ایشوزوفاق کے کھاتےمیں ڈال دیےجاتےہیں۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نےکہا کہ یہ نوازشریف زمانےکی کرپشن کا انڈیکس ہے،رپورٹ میں لگایا گیا ڈیٹا 2017 اور 2018 میں پبلش ہوچکا ہے۔ انہوں نےکہا کہ رپورٹ پرپٹواری خوشیاں منا رہےہیں، رپورٹ انگلش میں ہے،ترجمہ ہوگا توپتا چلےگا کہ آپ پھرپکڑے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button