پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عورت کی حکمرانی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کر یں گے‘ مسلم لیگ ن میں مریم نواز کے خلاف بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

پارٹی کے کئی اراکین عورت کی حکمرانی کے حق میں نہیں ہیں، اگر مریم نواز پارٹی کی قیادت کرتی رہیں تو کئی اراکین پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے

مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا کہ عورت کی حکمرانی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہا کہ میں ایک مذہبی شخص ہوں، اور میں عورت کی حکمرانی قبول نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ بنیادی طور پر قائداعظم کی جماعت ہے۔ اس لیے پاکستان کا ایک بڑا مذہبی طبقہ مسلم لیگ کو مذہبی جماعت سمجھ کر اس کے ساتھ کھڑا ہے اور میں بھی ان میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مذہبی پس منظر ہے۔ وہ کسی صورت میں عورت کی حکمرانی اور مداخلت پسند نہیں کرتے۔ اگر مریم نواز اسی طرح پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتی رہیں تو تو بہت سارے ارکان پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔ اشرف انصاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے لوگ ملک و قوم کے وفادار ہیں، اس لیے وہ کسی طور پاک فوج یا کسی ادارے کیخلاف نہیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button