پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو کتنے کروڑ کی پیش کش کی؟ صحافی کے ہوشرباء انکشافات نے ملک میں کھلبلی مچا دی

کیا میں بتا دوں کہ جسٹس (ر)عظمت سعید کو کس بندے کے ذریعے بھیجا گیا ہے؟ میں لاہور میں سیاست کرتے کرتے بوڑھا ہو گیا ہوں

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ہوشرباء انکشافات کر کے ملک میں کھلبلی مچاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کیا میں بتا دوں کہ جسٹس (ر)عظمت سعید کو کس بندے کے ذریعے بھیجا گیا ہے؟ میں لاہور میں سیاست کرتے کرتے بوڑھا ہو گیا ہوں۔ کیا میں بتا دوں کہ عظمت سعید اور آصف سعید کھوسہ کے بھائی کو امریکہ سے کس نے بلایا؟ ناصر کھوسہ کو بھی امریکہ سے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جسٹس (ر)عظمت سعید کے پاس نواز شریف نے تین لوگوں کو بھجوایا اور انہیں کھرب پتی ہونے کی پیشکش کی گئی۔ عارف حمید بھٹی نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی جس میں عدلیہ اور دیگر اداروں کے افراد بھی شامل تھے اس پر سوال اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ حکومت کو ایک سازش کے تحت گرایا گیا تھا، تو کیا یہ اداروں پر الزام عائد کر رہی ہیں؟ پہلے یہ کہہ رہی تھیں کہ حقائق میڈیا پر لائے جائیں گے، ان کے پاس کیا حقائق ہیں؟ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر جسٹس (ر)عظمت سعید نے نام بتا دئے کہ کس کس بندے نے نواز شریف کی جانب سے کیا کیا پیشکش کی تھی تو پھر بھونچال آ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button