پاکستان

"دیرینہ دشمنی کا نتیجہ”۔۔۔ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

لاہور کے علاقے مریدکے میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق ہو گئے

پولیس کے مطابق مرید کے میں قلعہ مسیتاں ہدو میں بٹ گروپ  نے مخالف قصاب گروپ کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قصا ب گروپ کا سربراہ ریاست، بیٹا رؤف، گن مین معراج  دین اور  دوبھائی وقار اور عامر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک زخمی رمضان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپو ں میں چند روز قبل صلح ہوئی تھی، دیرینہ دشمنی اب تک ایک درجن افراد کی جان لے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button