پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینیٹ انتخابات کا معاملہ، چچا بھتیجی میں ٹھن گئی، مریم نواز کے فیصلے پر شہباز شریف بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کرکے طوفان برپا کر دیا

شہباز شریف اور مریم نواز میں اس بات کا اختلاف ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے

سینیٹ انتخابات کے معاملہ پر چچا اور بھتیجی میں ٹھن گئی ہے جبکہ مریم نواز کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف بھی میدان آگئے ہیں اور بڑا اعلان کر دیا جس نے طوفان برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں ایک سوچ یہ ہے کہ ہمارے سینیٹ کا فیصلہ وہ کر رہے ہیں جنہیں خود عدالت سے سزا ہو چکی ہے اور وہ خود بیرون ملک سے باہر ہے۔ اور ہم میں سے وہ بندے شامل نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز میں اس بات کا اختلاف ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میرے بندوں کو منتخب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک خاص ذہن کے لوگوں کو سینیٹ میں لانا چاہ رہی ہیں۔ جن کا ایک خاص مائند سیٹ ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرویز رشید کے بارے میں میں خبر دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے اہم ترین حلقوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ آپ پرویز رشید سے گریز کریں کیونکہ پرویز رشید مسل لیگ ن کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیاست کو پرویز رشید کو خطرہ ہے، اگر ان کو سینیٹ الیکشن میں کھڑا کرتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے بہت سارے ووٹس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار توڑ کر لے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button