پاکستان

"ایک درخت بچانے کے لئے 10 کروڑ خرچ کرنے کا فیصلہ”۔۔۔ رنگ روڈ کا ڈیزائن تبدیل

راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبہ میں آنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن تبدیل کردیا۔

کھوج ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کے نقطہ آغازپرآنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے انجنئیرزنے حل ڈھونڈ لیا ہے۔ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے انٹرچینج کا ڈیزائن تبدیل کرکے قدیم درخت کوبچایا جائے گا، برگد کے درخت کومحفوظ بنانے کے لیے مزید 10 کروڑروپے خرچ کیے جائیں گے اوراضافی زمین خریدی جائے گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرکمشنرمحمد محمود نے 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے رنگ روڈ منصوبہ میں مزید 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد محمود نے انجنئیرزکوبرگد کے درخت کو محفوظ بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button