پاکستان

ملک میں مزید 2179 افراد کورونا کا شکار؛ 65 مریض جاں بحق

ملک بھر میں مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 435 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک میں مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 89 ہزار 741 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد وائرس کی کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار214 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 407 افراد نے کورونا کی وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار439 ہے جو اپنے گھروں، اسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ ان میں 2 ہزار 111 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button