پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر ہوشر باء اضافہ کتنے امراض مزید رپورٹ ہوئے؟ ہولناک اعدادو شمار سامنے آگئے

ملک میں ایک روز میں مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار 183 نئے مریض بھی سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر ہوشر باء اضافہ ہوا ہے اور کتنے امراض مزید رپورٹ ہوئے؟ ہولناک اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ چکی ہے، عالمی وبا کی وجہ سے سے ملک میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں، جہاں 4 ہزار 716 افراد انتقال کر چکے ہیں، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 3 ہزار 986 بتائی گئی ہے، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا ایک ہزار 890 کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، جب کہ بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد عالمی وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو گئی ہے، اس سلسلے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، صوبہ خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679 جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 663 بتائی گئی ہے، اس کے علاوہ صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، صوبہ بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے، تاہم ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے چین سے کورونا ویکسین لانے کے لیے مفت خدمات فراہم کردیں، پی آئی اے بیجنگ سے 5 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان لائے گی، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچے گی، جس کے لیے قومی ایئر لائن نے عالمی وبا سے بچاو کی ویکسین لانے کے لیے مفت خدمات فراہم کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پی آئی اے خصوصی طور پر بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے چین سے کورونا ویکسین پاکستان لائے گی، اس سلسلے میں پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ جمعہ کے روز کورونا ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button