پاکستانفیچرڈ پوسٹ

امریکی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیوں کیا اور ان سے کیا کیا مطالبات کیے؟ تمام اندرونی کہانی کھل کر منظر عام پر آگئی

'وزیر خارجہ قریشی اور میں نے علاقائی استحکام کی حمایت کے لیے امریکہ‘پاکستان تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی

امریکی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیوں کیا اور ان سے کیا کیا مطالبات کیے؟ اس حوالے سے تمام اندرونی کہانی کھل کر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ دہشتگرد احمد عمر شیخ سمیت دیگر کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات کی ہے اور انھیں امریکہ کے خدشات سے باور کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں تمام ذمہ داران کا احتساب یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ‘وزیر خارجہ قریشی اور میں نے علاقائی استحکام کی حمایت کے لیے امریکہ-پاکستان تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔’ میڈیا کے مطابق جمعے کو اس ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں امن اور ڈینیئل پرل کیس پر بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button