پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف حکومت کو اپنے کیسز میں سزاؤں کا خوف ستانے لگا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ ہوا ہے‘ فواد چوہدری کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف حکومت کو اپنے کیسز میں سزاؤں کا خوف ستانے لگا ہے اس حوالہ سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ ہوا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بہت بار وزارت قانون کو اصلاحات لانے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کی رفتار بہت سست ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ بات صحیح ہے کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button