پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ اور کن کن باتوں پر قہقے لگا رہے ہیں؟ صحافی سہیل وڑائچ نے حقائق سامنے رکھ دیئے

جہانگیر ترین فی الحال خاموش اور پس پردہ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غیر متحرک اور صورتحال سے لا تعلق ہیں

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ اور کن باتوں پر قہقے لگا رہے ہیں؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے حقائق سامنے رکھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ماضی میں تحریک انصاف کی سیاست کے اہم ترین کردار، جہانگیر ترین فی الحال خاموش اور پس پردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غیر متحرک اور صورتحال سے لا تعلق ہیں۔ وہ روزانہ اہل سیاست سے رابطے میں ہوتے ہیں اور اپنے پرانے ساتھیوں اور اہم بیورو کریٹس اور ریاستی ذمہ داروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ سیاست، معیشت اور گورننس کے معاملات پر اپنے ملاقاتیوں سے نہ صرف گپ شپ لگاتے ہیں بلکہ اپنے ارد گرد ہونے والی نا اہلیوں پر قہقہے بھی لگاتے ہیں۔ جہانگیر ترین شوگر سکینڈل کے بعد جب بیرون ملک گئے تو ان کی عمران خان سے ملاقاتیں اور بات چیت بند تھی مگر بیرون ملک قیام کے دوران ان کا عمران خان سے رابطہ بحال ہو گیا تھا۔ کسی زمانے میں وہ تحریک انصاف اور حکومت میں عمران خان کے نمبر ٹو سمجھے جاتے تھے لیکن اب ان کا رسوخ نہیں رہا کیونکہ عمران خان کی کچن کابینہ کے ارکان اعظم خان، شہزاد اکبر اور اسد عمر سے ان کی نہیں بنتی اور یہ ساری لابی جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button