پاکستان

جہانگیر ترین کے وزیراعظم عمران خان سے مسلسل رابطوں کا انکشاف‘ وزیراعظم کے لئے کون سی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

ان ارکان اسمبلی کو یقین ہے کہ اگر جہانگیر ترین متحرک ہو گئے تو تحریک انصاف نہ صرف سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلے گی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے وزیراعظم عمران خان سے مسلسل رابطوں کاانکشاف ہوا ہے جبکہ یہ وزیراعظم کے لئے کون سی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں سب پتا چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین مسلسل لاہور، اسلام آباد اور آبائی علاقے میں قیام کرتے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راجہ ریاض نے تو خیر کھلے عام جہانگیر ترین کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے وگرنہ درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز ڈھکے چھپے الفاظ میں جہانگیر ترین کو یہی مشورے دیتے ہیں کہ وہ ماضی کی طرح متحرک ہوں اور سیاسی طور پر تحریک انصاف کو بحرانی صورتحال سے نکالیں۔ ان ارکان اسمبلی کو یقین ہے کہ اگر جہانگیر ترین متحرک ہو گئے تو تحریک انصاف نہ صرف سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلے گی بلکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے کئی اراکین بھی خفیہ طور پر تحریک انصاف کو ووٹ دینگے۔ ترین کے حامی کہتے ہیں کہ مسٹر ترین دراصل ‘Mr. Do It All’ ہیں۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ جوڑ توڑ ہو یا حکومت سازی کے وقت آزاد اراکین کو پی ٹی آئی میں لانے کے لیے ان کی کوششوں کا ذکر ہو، ہر معاملے میں انھوں نے جادوگر کا سا کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button