پاکستان

کسٹم کی کارروائی،شراب کی ساڑھے 9 ہزاربوتلیں برآمد

کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا

پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی تقریباً ساڑھے 9 ہزار بوتلیں برآمد کرلیں۔ چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر پریوینٹوثاقب سعید نے کسٹمز کی کھلے سمندر میں اہم کارروائی پر پریس کانفرنس کی۔ کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا اور دبئی سے شراب کی بڑی کھیپ پاکستان اسملگنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور سمندر میں کسٹمز نے شراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی ہے، جس سے غیر ملکی شراب کی 9 ہزار 432 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق لانچ سے برآمد ہوئی شراب میں مہنگے برانڈ بھی شامل ہیں جبکہ پکڑگئی شراب کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد بوٹ بھی ضبط کرلی ہے، اس بوٹ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button