پاکستان

یہ بات اب ثابت کرو کہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ہوں؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء افضل کھوکھر نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو حیران کن چیلنج دے دیا‘ بڑی خبر

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس دوران بابراعوان کو چیلنج کیا لیکن وہ خاموشی سے بیٹھے رہے

یہ بات اب ثابت کرو کہ میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ہوں؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء افضل کھوکھر نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو حیران کن چیلنج دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاآپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ثبوت لیکر آئیں میں نے بنی گالہ میں اپنا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز نہیں کرایا میں نے گھر کی زمین جائز طریقے سے خریدی لیکن بابر اعوان چپ ایوان میں بیٹھے رہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل آپریشن کے دوران کھوکھر ہاس کا کافی حصہ گرا دیا تھا اور اس حوالے سے عمران خان نے آج ساہیوال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے قبضہ مافیا کے محل کو گرتے ہوئے دیکھا، قبضہ مافیا کی پشت پناہی سابق وزیراعظم کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button