پاکستان

ارب پتی شخصیت کی مداخلت، وفاقی وزیر کی قسمت کا فیصلہ تبدیل‘ وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

ندیم بابر نے آئل کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کیے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں مہینے میں دو بار اضافہ ہوتا ہے

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم بابر کو بچانے کیلئے ارب پتی شخص کی مداخلت پر وفاقی وزیر کی قسمت کا فیصلہ تبدیل کر کے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بلا تفریق کرپشن کا احتساب کرنا ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ پہلے پٹرول کی قیمت مہینے میں ایک بار بڑھتی تھی۔ندیم بابر نے آئل کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کیے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں مہینے میں دو بار اضافہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے ایک کمیٹی بنائی جس میں اسد عمر،شیریں مزاری سمیت پانچ لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس کا فرانزک آڈٹ نہیں ہوتا تب تک ندیم بابر کو عہدے سے ہٹائے جائے لیکن ارب پتی طاقتور شخص عمران خان پر دبا ڈال رہے ہیں کہ انہیں عہدے سے نہ ہٹایا جائے۔اس طرحب کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button