پاکستان

بختاوراورمحمود چوہدری کی رسمِ حنا کی تصویرمقبول

رسمِ حنا کی تقریب میں دونوں خاندانوں کےقریبی رشتےداروں اورعزیزواقارب نےشرکت کی تھی

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹواورسابق صدرآصف زرداری کےداماد محمود چوہدری نےاپنی رسمِ حنا کی تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ دوروزقبل محمود چوہدری اورسابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیربھٹوکی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹوکےنکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سےایک روزقبل اس نوبیاہتا جوڑے کی رسمِ حنا کےلیےبھی محفل سجائی گئی تھی۔ رسمِ حنا کی تقریب میں دونوں خاندانوں کےقریبی رشتےداروں اورعزیزواقارب نےشرکت کی تھی۔

اس نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تقاریب کی تصویریں جہاں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرشیئرکی جارہی ہیں تووہیں دلہےمیاں بھی اس کام میں سب سےآگےنظرآرہےہیں۔ اس ضمن دُلہےمیاں محمود چوہدری نےبھی اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی اوربختاوربھٹوکی رسمِ حنا کی تقریب کی خوبصورت تصویرشیئرکی ہے۔ مذکورہ تصویرمیں بختاوربھٹوسُرخ اورگلابی رنگ کےخوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کےشوہرمحمود چوہدری نےقمیض شلوارزیب تن کی ہوئی ہےاوراُس کےساتھ شال بھی پہنی ہوئی ہے۔ محمود چوہدری نےیہ دلکش تصویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا ’مہندی کی رات۔‘

اُنہوں نےصرف 6 منٹ پہلےہی انسٹاگرام پریہ پوسٹ شیئرکی ہےجسےصارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہےجبکہ اس جوڑی کےلیےنیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزبختاوربھٹوکی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلزپارٹی کے اراکین اوردیگرسیاسی شخصیات نےشرکت کی۔ تقریب میں سابق وزرائےاعظم،وزیراعلیٰ سندھ،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی اوراہم شخصیات شریک ہوئیں۔ بلاول ہاؤس کےباہرشام سےہی میلےکا سماں نظرآیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی توکہیں خوشی کےگیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنےپہنچی۔ تقریب میں شرکت کرنےوالی شخصیات نےبختاوربھٹوکےلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button