پاکستان

مہنگائی پہلےسےکم ہوگئی؟عمران خان کےدعویٰ پرعوام حیران

وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مہنگائی کم کرنےکی ہماری کوششوں کےنتائج آنےلگےہیں

وزیرِاعظم عمران خان کہتےہیں کہ معاشی میدان میں مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں،کنزیومرپرائس انڈیکس اورمہنگائی ہمارے اقتدارمیں آنے کےوقت سےکم ہوگئی۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مہنگائی کم کرنےکی ہماری کوششوں کےنتائج آنےلگےہیں،حکومت سنبھالتےوقت افراطِ زراورکورپرائس انڈیکس زیادہ تھی جس کوکنٹرول کیا گیا۔

انہوں نےکہا ہےکہ افراطِ زرکوکنٹرول کرنےکےلیےکیئےگئےاقدامات مؤثررہے،مہنگائی پرمزید قابو پانےکےلیےمعاشی ٹیم کومتحرک کردیا گیا ہے۔ بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشی ٹیم کوچوکس رہنےاورمہنگائی کنٹرول میں رکھنےکی ہدایت کررکھی ہے۔

اسی حوالےسےوفاقی وزیرِمنصوبہ بندی اسد عمراپنےٹوئٹ میں کہتےہیں کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 5 اعشاریہ 7 فیصد پر آگئی ہے۔ اسد عمرکا یہ بھی کہنا ہےکہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کےاقتدار میں آنےکےوقت سےکم ہے،ملک میں مہنگائی میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button