پاکستان

حکومت کےکرپشن انڈیکس میں اضافہ کیسےہوا؟ن لیگ نےبتادیا

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان نےپورے ملک میں ہرسطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے، عمران خان نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کنہا تھا کہ ملک پرمسلط سلیکٹڈ وزیراعظم اگرآٹا،بجلی گیس اوردوائی چوروں کا سہولت کارہوتوکرپشن انڈیکس ہی نہیں کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوگا،جب مسلط وزیراعظم 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سےغیرقانونی فنڈنگ لیتےپکڑا جائےتوکرپشن انڈیکس میں اضافہ ہی گا۔

ترجمان (ن) نےکہا کہ مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہےتوکرپشن کا انڈیکس بڑھےگا نہیں تواورکیا ہوگا؟ جب سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے215 ارب کےآٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کارہوتوکرپشن انڈیکس بڑھےگا نہیں تواورکیا ہوگا؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button