پاکستان

"پاکستانی چالی چپلن کی سنی گئی”۔۔۔حکومت نے ملازمت کی پیشکش کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورکے چارلی چپلن کو محکمہ ثقافت میں ملازمت کی پیش کش کردی۔

صوبائی  وزیرثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ پشاورکے عثمان نے چارلی چپلن کے کردار کو دوبارہ زندہ کیا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرعثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کا شہری عثمان خان عالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود پاکستانی چارلی چپلن بن گیا ہے اور  اس کی مشابہت اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button