پاکستان

"پنجاب میں کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک کھانےکی پابندی ختم”۔۔۔ کاروباری طبقہ خوشی سے نہال

پنجاب حکومت نے کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک کھانے کی پابندی ختم کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ڈورکھانے پرپابندی، ایس اوپیزکے ساتھ آؤٹ ڈورکھانے اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جب کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والےاداروں، فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عوامی مقامات پر تمام شہریوں کو ماسک لازمی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصداسٹاف کی ورک فرام ہوم پالیسی پرعمل کریں اور پبلک پارکس شام  6 بجےتک بند کردیئے جائیں۔

چار دیواری میں شادیوں اور تقریبات پرپابندی برقرار رہے گی، 300 مہمانوں کے ساتھ کھلے مقامات پرشادی اور دیگر تقریبات کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button