پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سینیٹ انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے کتنے اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی سے خفیہ رابطہ کرلیا؟ سیاسی ماحول میں گرما گرمی مچا دینے والی خبر سامنے آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی سے رابطہ ہونے کا دعوی کیا ہے

سینیٹ انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے کتنے اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی سے خفیہ رابطہ کرلیا؟ سیاسی ماحول میں گرما گرمی مچا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ حکومت آئی تو ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرایا، انہوں نے جو وعدہ کیا تھا اس کے تحت 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمار کیے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناں گا اور سب سے بڑی کابینہ بنا دی۔

پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم نے دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں۔ استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹھے ہمارے استعفی ایٹم بم ہیں۔ جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے۔وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ گھبرانا نہیں ہے، ورغلانا نہیں ہے۔ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button