پاکستان

پاکستان میں کرپشن کی شرح میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان کے خیر مقدمی بیان نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا‘ مظہر برلاس نے سب لکھ ڈالا

وزیراعظم نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اردو ترجمہ آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھل جائیں گی

پاکستان میں کرپشن کی شرح میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان کے خیر مقدمی بیان نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا‘ مظہر برلاس نے اپنے کالم میں سب لکھ ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مظہر برلاس نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اپنے ملکی حالات سمجھنے کے لئے دو تازہ رپورٹیں کافی ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بدعنوانی کے طفیل پاکستان کا درجہ 120سے 124ہو گیا ہے۔ لوگ کرپشن میں اضافے کی باتیں سنا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اردو ترجمہ آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ ڈیٹا کے ماہر ڈاکٹر شہباز گل نے کرپشن کو پچھلی حکومتوں کی کارستانی قرار دیا ہے، ان کے نزدیک پرانا ڈیٹا استعمال ہوا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بقول کرپشن کا زہر پورے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے۔ اپنے شبلی فراز تو بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپشن چھپانے کیلئے تھی۔ اپوزیشن کرپشن پر کیا کہہ سکتی ہے۔ ان کی کرپشن کے چرچے تو سات سمندر پار بھی ہیں بلکہ حال ہی میں ایک محب وطن پاکستانی خاتون نے لندن میں اسحاق ڈار کو بددعائیں دی ہیں۔ اس خاتون نے پاکستانی سیاستدان کو آخرت یاد کروانے کی کوشش کی ہے۔ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ اگر پاکستانی سیاستدانوں کو آخرت کا کوئی خوف ہوتا تو وہ اپنے ملک کے ساتھ اس طرح کھلواڑ کرتے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button