پاکستان

زرتاج گل گائے کے گوبر سے کونسا کارنامہ سرانجام دینے والی ہیں؟ اہم انکشاف

زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائیں گے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل گائے کے گوبر سے کونسا بڑا کارنامہ سر انجام دینے والی ہیں اس حوالے سے اہم انکشاف منظر عام پر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جا رہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے اور یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کیلئے جرمانے سخت کیے ہیں، ایرانی اسمگل شدہ تیل کیخلاف کریک ڈان کیا جس سے 250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پرقابو پایا گیا۔

زرتاج گل کا کہنا تھاکہ بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پیٹرول پمپ بند کر دیے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت 1800 پیٹرول پمپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، صنعتی آلودگی پر اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہو رہی ہے جبکہ پلاسٹک جلا کر آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو جرمانے کیے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 3 ہزار 34 مقدمات درج کیے گئے، جب انگریز چھوڑ کر گئے تو جنگلات 33 فیصد تھے، ٹمبرمافیا نے ان جنگلات کو 7 فیصد تک پہنچایا، 15 سال میں ملک میں سپر فلڈ اور خشک سالی آئی ہے۔ زرتاج گل نے بتایا کہ صنعتی انقلاب کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا ذمہ دار پاکستان نہیں کیونکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں۔ وزیر مملکت نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button