پاکستان

سہیلی کو فائرنگ سے قتل اور پھر خودکشی کرنے والی نبیلہ کی کہانی؛اہم انکشاف

فیصل آباد میں گھر آنے سے منع کرنے پر لڑکی نے فائرنگ کر کے اپنی ہی سہیلی کو قتل کر دیا اور خود بھی زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی۔

فیصل آباد کے گاؤں ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں میں 22 سالہ نبیلہ عرف شکرا دو پستول سے مسلح ہوکر اپنی سہیلی 20 سالہ مقدس کے گھر پہنچی اور چھت پر بیٹھی مقدس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے مقدس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی چچی شازیہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب نبیلہ گھر آئی تو اسے بہت روکا لیکن اس نے کہا کہ وہ آج بات ختم کرکے جائے گی اور مقدس کو ہی ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے فائرنگ کے بعد زہریلی گولیاں نگل کر گرفتاری دی جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑگئی۔مقدس کے بھائی کے مطابق مقدس کا رشتہ طے ہوچکا تھا اور اس نے ملزمہ کو اپنے گھر آنے اور بہن سے دوستی رکھنے سے منع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button