پاکستان

"پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ”۔۔۔لاہور میں مزدا ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا

منی مزدا ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور زیادہ ٹول ٹیکس کے خلاف لاہور کے بابو صابو  چوک میں آج صبح سے دھرنا دے دیا ہے۔

رات گئے بابو صابو  چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں شیر علی اور نذیر جٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ٹرانسپورٹ مخالف پالیسی کے بابو صابو چوک میں دھرنا دے رہےہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے، ٹول پلازوں پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے اور جو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں انہیں فوری طور پر چھوڑا جائے۔

منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مکمل ہڑتال ہو گی

متعلقہ خبریں

Back to top button