پاکستان

اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے نوسر بازوں گرفتار

انسداد منشیات فورس کے  اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسربازوں کو گرفتار کیا گیا، دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لیے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے۔دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان فارم فوٹو شاپ کر کے امتحانی مرکز  میں داخل ہوئے، ملزم تنویر  احمد سول انجینئر جبکہ جمیل ڈایو  وزارت خارجہ کا ملازم ہے، ملزمان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button