پاکستان

کراچی میں کار پر فائرنگ، ٹک ٹاک اسٹار سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گارڈن میں علی الصبح کار پر فائرنگ کی گئی ہے، واقعے میں 2 ٹک ٹاک اسٹار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارڈن میں انکل سریا اسپتال کےقریب کارپر فائرنگ کی گئی، حملہ آوروں نے تعاقب کے بعد کار سوار افرادپر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔فائرنگ کے واقعے میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامرخان کے ناموں سے کی گئی۔بعد ازاں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ کے واقعے سے متعلق مفصل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بجے پیش آیا، واردات میں ایک موٹر سائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا۔

سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوئیں، جن کی شناخت مسکان کے نام سے کیں گئیں، بعد ازاں گاڑی میں موجود تین افراد نے گاڑی بھگائی تو ملزمان نے ایک بار پھر ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب مقتولہ مسکان کی زخمی شخص کےساتھ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پرآئی ہے، یہ ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعےسے کچھ دیر قبل بنائی گئی تھی، ٹک ٹاک ویڈیو میں زخمی عامر اور مقتولہ مسکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button