پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی وزیر کے قریب ترین ساتھی کو کس عہدہ پر براجمان کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟ ہوشرباء انکشافات نے طوفان برپا کر دیا

وفاقی وزیر کے قریب ترین ساتھی کو نوازنے کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہیں

وفاقی وزیر کے قریب ترین ساتھی کو کس عہدہ پر براجمان کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟ اس حوالے سے ہوشرباء انکشافات نے ہر طرف طوفان برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے پہلے اشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی ہے، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، آذربائیجان سے گریجویٹ کرنے والے یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button