پاکستان

"مذاکرات ناکام”۔۔۔قومی بچت کے ملازمین کا ملک بھر کے مراکز کی تالہ بندی کا اعلان

 محکمہ قومی بچت کے ملازمین نے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث 4 فروری سے ملک بھر کے قومی بچت مراکز کی غیر معینہ مدت  کے لئے تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے نیشنل سیونگز ائمپلائز یونین  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونین کو اپنے حقوق کیلئے حتمی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں  4 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک بھر کی شاخوں میں کام روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔یونین رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔ ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button