پاکستان

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا جہاں مرکزی تقریب میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔این سی او سی میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی گئی اور اس موقع وفاقی وزیر اسد عمر، فواد چوہدری، چینی سفیر اور این سی او سی کے حکام سمیت طبی عملہ بھی موجود تھا۔این سی اوسی میں پمز اسپتال کی انچارج نرس رضوانہ یاسمین، ڈی ایچ او آفس اسلام آبادکے جاوید اقبال اور نجی اسپتال کےفہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے اوجھا اسپتال میں ویکسی نیشن کا آغاز کیا  جہاں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نےکہا کہ ویکسین لگانا قومی فریضہ ہے تاہم

متعلقہ خبریں

Back to top button