پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آپ اب راولپنڈی نا جائیں بلکہ اس شہر میں جلسہ کریں کیونکہ راولپنڈی جانا؟ ن لیگی قائد میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو نئی مشکل میں ڈال دیا

ہماری خواہش ہے کہ یہ جلسہ آزاد کشمیر میں ہو،اس لیے ہم نے پارٹی کی رائے کا احترام کیا اب اس کو غلط رنگ نہیں دینا چاہیے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو نئی مشکل میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اب راولپنڈی نا جائیں بلکہ اس شہر جائیں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا۔لیکن بعد ازاں یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔اسی حوالے سے جب مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا گیا آپ نے پنڈی میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیوں کیا۔اسی کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ راولپنڈی میں دھرنے کی بات کسی اور تصور سے کی تھی۔ یہ ایک بڑا جلسہ ہو گا جو ہم یکجہتی کشمیر کے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں 5 فروری کو جلسہ کرنے کی ایک طویل روایت چلی آ رہی ہے تو مظاہرے تو ہوں گے۔ہم نے پنڈی کے اندر جلسے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر آزاد کشمیر کے وزیراعظم میرے پاس آئے اور انہوں نے درخواست کی کہ ہم مظفرآباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے مجھے خود فون پر کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ جلسہ آزاد کشمیر میں ہو،اس لیے ہم نے پارٹی کی رائے کا احترام کیا اب اس کو غلط رنگ نہیں دینا چاہئیے۔ راولپنڈی میں لانگ مارچ کا فیصلہ صرف میرے بیان سے تبدیل نہیں ہو گا یہ سب اجلاس کے فیصلوں پر منحصر ہے۔جو سب متفقہ فیصلہ کریں گے اسی پر عمل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button