پاکستان

اراکین اسمبلی کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز، جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے عمران خان حکومت کو 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا دے دیا

ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا،سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل،اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے

اراکین اسمبلی کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان پر نوٹس لیتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی نے عمران خان حکومت کو 11 ہزار وولٹ کا جھٹکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے نوٹس اخبار کی خبرپر لیا،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاکہ کیا وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو فنڈ دینے دیناآئین قانون کے مطابق ہے؟،ترقیاتی فنڈز قانون،آئین اور عدالتی فیصلے کے مطابق ہیں تومعاملہ بند کردیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاکہ اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر کرعدالت کو آگاہ کریں،ترقیاتی فنڈز آئین کے مطابق نہ ہوئے تو کارروائی ہوگی،عدالتی کارروائی پر بنچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت سے ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کروں گا،جوبھی کام ہوگا قانون،آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا،جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button