پاکستان

یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے تیار؛پارٹی نے فیصلہ کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا الیکشن لڑوانےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور اے این پی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ووٹ دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button