پاکستان

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کی طبیعت بگڑگئی، کینسر اسپتال منتقل

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو طبیعت خرابی کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے لیے 6 سرکاری ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا ہے، بورڈ شہباز شریف کی درخواست پر ان کے تین معالجین سے بھی رائے لے سکتا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پروفیسر خالد محمود کنوینر ہیں، میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد، پروفیسر صائمہ امیر اور پروفیسر رانا دل آویز، پروفیسر خدیجہ اور ڈاکٹر عباس کھوکھر شامل ہیں، میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا جیل جا کر طبی معائنہ کرے گا اور اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button