پاکستان

"یہ دوغلے ہیں”۔۔قومی اسمبلی میں شور شرابے پر شاہ محمود قریشی آپے سے باہر

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شورشرابے پر شاہ محمود قریشی کو بھی غصہ آگیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے گرما گرمی ہو گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کیلئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کی ترمیم کے پیچھے وجہ ہے ،یہ دوغلے ہیں جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں ،اپوزیشن کا ایسا رویہ ہوگاتو ہاﺅس نہیں چلے گا،حد ہوتی ہے ہم نے بہت برداشت اورلحاظ کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بس بہت ہو گیا اجلاس کی کارروائی بلڈوز نہیں کرنے دیں گے ،اپوزیشن کا ایسا رویہ ہوگا توکوئی بھی بات نہیں کر سکے گا۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ راجہ صاحب دو منٹ بات کرنے دیں پھر آپ کرلیں،یہ بات کرتے ہیں تو انہیں سننا بھی پڑے گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں یکطرفہ بحث قابل قبول نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button