پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اپوزیشن ارکان تو استعفے دینے والے تھے پھر راتوں ایسا کیا ہوا کہ استعفے نہیں دیئے؟ شاہ محمود قریشی نے راز سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے اپوزیشن کی بولتی بند کر دی

سنا ہے آج ایک بیٹھک ہوگی ایک نیا اعلان کیا جائے گا، کرلیں لانگ مارچ،قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں؟

اپوزیشن ارکان تو استعفے دینے والے تھے پھر راتوں ایسا کیا ہوا کہ استعفے نہیں دیئے؟ شاہ محمود قریشی نے راز سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے سب کی بولتی بند کر دی

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سنا ہے آج ایک بیٹھک ہوگی ایک نیا اعلان کیا جائے گا، کرلیں لانگ مارچ،قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہوگئی، آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کو اس بل پر بات کرنے نہیں دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button