پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ایک بار حکومت گرا لوں پھر اپنے خلاف پارٹی میں بیانیہ تیار کرنے والے کو میں دیکھ لوں گی‘ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قریبی خاتون ایسا کیوں کہا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک بار حکومت گرا لوں پھر اپنے خلاف پارٹی میں بیانیہ تیار کرنے والے کو میں دیکھ لوں گی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قریبی خاتون ایسا کیوں کہا؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا اجلاس پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب صدر مریم نواز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اے این پی سے امیر حیدر ہوتی کے علاوہ آفتاب شیرپا، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لال رنگ غصے کی نشاندہی کرتا ہے اور آج مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس کے دوران لال رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ مریم نواز بہت زیادہ غصے میں ہیں اور انہوں نے اپنی قریبی دوست کو کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ ن میں میرے خلاف بیانیہ تیار کرنے والوں کا پتہ ہے، میں ایک بار اس حکومت کو گرا لوں پھر ان لوگوں کو دیکھوں گی۔ عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ مریم نواز نے یہ اشارہ اپنے ہی لوگوں کے لیے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے یہ تمام باتیں پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون رہنما سے کہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button