پاکستان

کشمیر اور پاکستان یک جان: قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے

پانچ فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن جماعت اسلامی پاکستان کے مرحوم امیر قاضی حسین احمد کی تجویز پر 1990 سے ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اورریاستی تشدد کے خلاف   آواز بلند کرنا ہے۔ اس طرح اپنے مظلوم و نہتے کشمیری بہن بھائیوں کو پاکستانی یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پانچ فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے ذریعے پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کی تاریخ میں 21 جنوری 1990 سیاہ دن کے طور پر رقم کیا گیا ہے۔ اس دن جب بھارتی جبر و تشدد اور مظالم کے خلاف مظلوم کشمیری اپنے حق کی خاطر احتجاج کررہے تھے تو بھارتی افواج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 معصوم و نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button