پاکستان

صدرمملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے غیر قانونی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button