پاکستان

8 سالہ بچی سے زیادتی ; سزائے موت کےخلاف اپیل کا فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے 8 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے 9 صفحات پر مشتمل فیصلے کو جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کیمیکل معائنے سے متعلق حکومت فوجداری قانون کے سیکشن 510 میں ترمیم کرے اور قانون میں ترمیم کے لیے فیصلے کی کاپی قانون اورپارلیمانی امورکی وزارتوں کو دی جائیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہر سرکاری فرانزک رپورٹ کو قبول کرنے کا عمل روک دے، زیادتی اورقتل میں صرف ڈی این اے رپورٹ کوبطورقابل قبول شہادت استعمال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button