پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کیخلاف مظاہرہ، وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر اور دیگر شہروں میں لگائے گئے پوسٹرز میں پاکستانی عوام اور عمران خان سے اظہار تشکر کیاگیا جس میں شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان درج

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ کیا گیاجبکہ دوسری طرف وہا ں پر وزیراعظم عمران خان کے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔

تفصیلات کے مابق قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز لگ گئے۔ سری نگر اور دیگر شہروں میں لگائے گئے پوسٹرز میں پاکستانی عوام اور عمران خان سے اظہار تشکر کیاگیا جس میں شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان کے پیغامات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button