پاکستان

بھارتی افواج کی بربریت کیخلاف، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عشروں سے ڈٹے کشمیریوں کی جرت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جلسے جلوسوں میں کشمیریوں کا آخری دم تک ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عشروں سے ڈٹے کشمیریوں کی جرت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں تقریب کے دوران کشمیری شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آزادی چوک پر مقبوضہ کشمیراورآزادکشمیرکیعوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کیا۔ کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی گئی۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ فروری کو پاکستان، آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے اس پار یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے اور عزم سے منایا گیا۔ پانچ فروری کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور کشمیر پر غیر قانونی و غیر انسانی بھارتی قبضے کے خلاف جد وجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہدا کے لیے خصوص دعاں کے ساتھ ہوا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button