پاکستان

مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر دفتر خارجہ کی وضاحت

 دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے  پاکستان کے دیرینہ مؤقف اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں بات کی ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے پُرعزم ہے، رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button