پاکستان

"عورتوں کے فون کرنے پر پابندی”۔۔۔ جرگے کا انوکھا فیصلہ

باجوڑ میں مقامی خواتین پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون نہیں کریں گی اور ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون نے فون کیا تو دس ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا۔

یہ پابندی گرینڈ جرگے کی جانب سے عائد کی گئی ہے جو سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا۔ گرینڈ جرگے میں اقوام بڑوز، اوریازی اور برم کازی کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین نے خواتین کے شہری سہولت مرکز جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ گرینڈ جرگے میں واضح طور پر کہا گیا کہ صدائے امن پروگرام علاقہ لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button