پاکستان

سینیٹ الیکشن کس طریقے سے ہوں گے؟ کابینہ نے منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

کھوج ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی۔ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس تیار کر لیا ہے اور سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کوبھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ‏نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد محمود خان نے کی ہے اور وزیراعطم کو بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button