پاکستان

خواجہ سعد رفیق کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید، نا اہل قرار دے دیا

وزیراعظم کوٹلی میں وہ کہہ کرآگئے جو انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں

سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے و مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نا اہل وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعد رفیق کا کہنا کہ ایک وہ وزیراعظم تھا جو پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کراتاتھا، برابری کے انداز میں بات کرتا تھا لیکن آج ایک ایسے وزیراعظم آگئے ہیں کہ جنہیں پتا ہی نہیں کہ کب کیا کہنا ہے، وزیراعظم کوٹلی میں وہ کہہ کرآگئے جو انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خواجہ آصف ہمارے درمیان ہوں گے، وہ دن دور نہیں جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں مریم نواز کیوں باہر نکلتی ہیں؟ جب گھرکے لوگ پابند سلاسل ہوں تو گھر کے بیٹے اور بیٹیاں باہر نکلتے ہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ چور چور کی شور سے اکیلے سیاست کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں جو ہوا اس کی ٹرافی بھی عمران خان کو ملنی چاہیے، تین سال سے گالم گلوچ کررہے ہو۔ لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ پرامن ہوگا اور بھرپور ہوگا، لانگ مارچ چاروں صوبوں سے نکل کر اسلام آباد پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button