پاکستان

آن لائن امتحانات نہ لیے جانے پر طالبہ کا احتجاج، پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل جلا دی

آن لائن امتحانات لیے جانے کے لئے مظفرگڑھ میں طلبہ نے احتجاج کیااورڈیرہ غازی خان بائی پاس روڈکو بلاک کردیا

آن لائن امتحانات نہ لیے جانے پر مظفر گڑھ میں طلبہ آپے سے باہر ہوگئے، پولیس سے جھڑپ، مشتعل طلبہ نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل جلادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ طلبہ کے حملے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے قانونی کارروائی کااشارہ بھی دے دیا۔ آن لائن امتحانات لیے جانے کے لئے مظفرگڑھ میں طلبہ نے احتجاج کیااورڈیرہ غازی خان بائی پاس روڈکو بلاک کردیا۔ پولیس نے الزام لگایاہے کہ طلبہ نے مذاکرات کے لئے آنیوالی ٹیم پرحملہ کیاجس سے ایایس آئی اور3 کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ طلبہ کا کہناہے کہ پولیس تشدد سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیاہے،انتظامیہ اور طلبہ میں مذکرات کے بعد طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button