پاکستان

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی آیا تو؟پاکستان بھی تیار

انڈس واٹر کمیشن کےحکام کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےاوڑی ون اورٹوسےپانی آیا توہم تیارہیں

انڈس واٹر کمیشن کےحکام کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےاوڑی ون اورٹوسےپانی آیا توہم تیارہیں، ہمارے پاس وافرپانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش موجود ہے۔ انڈس واٹرکمیشن کے حکام کا کہنا ہےکہ منگلا میں بھی پانی ذخیرہ کیا جا سکےگا۔ انڈس واٹرکمیشن کےحکام کےمطابق بھارت سردیوں میں پانی نہیں چھوڑے گا،اس سےاس کا اپنا بھی نقصان ہوگا۔ انڈس واٹرکمیشن کےحکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت پانی چھوڑنےسےپہلےپیشگی اطلاع دینےکا پابند ہے،بغیراطلاع پانی چھوڑا گیا توسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ واضح رہےکہ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئرٹوٹنےکےسبب دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی آ گئی ہےجس کی وجہ سےپاکستان کی حدود میں بھی سیلابی پانی آنےکا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق دریا دھولی گنگا سےنکلنےوالےپانی سےاطراف میں سیلابی صورتِ حال ہےجبکہ درجنوں مکانات بہہ گئےہیں،دریا میں طغیانی سےرشی گنگا پاورپراجیکٹ کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلےمیں بہہ کر 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہےجبکہ متعدد افراد لا پتہ ہیں،لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پرکام کرنے والے مزدورہوسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ضلع چمولی سےہریدوارتک ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا ہے،ممکنہ ریلےکی آمد پرسری نگر اوررشی کیش ڈیم کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button